January 12, 2025

pexels photo 5230965.jpeg


ڈیجیٹل ذراعت اور زمینی حقائق۔۔۔ مستقبل کیا ہوگا؟
تحریر: سفیر جعفری
پرنسپل سائنٹسٹ| چیف کنسلٹنٹ ایگری بزنس، بن قین ایگرو سروسز| ایگری ایجوکیشن پاکستان

ڈیجیٹل ذراعت کا تصور 1960 کی دہائی سے باہری دنیا میں موجود ہے جس کو ہمارے ہاں پوچھا تک نہ گیا۔

اب یہ جہت ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ اس کے بغیر ذراعت کے منفعت بخش ہونے پر سوال ہے۔ تاہم کسان کو بھی سمجھنا ہوگا اور ذراعت کو بطور کاروباری سرگرمی قبول کرنا ہوگا۔

لیکن کیا ہم ڈیجیٹل ذراعت کو اپنانے کا صحیح وقت گزار تو نہیں بیٹھے؟ کہیں ہمارے پاس اس سے بڑھ کر بحران تو نہیں آ پہنچے؟؟؟

مزید برآں، اس وقت پاکستان میں موسمی پیشن گوئی اور سمعی پیغامات کے علاؤہ ڈیجیٹل ذراعت کے نام پر کچھ بھی چھوٹے کسان کی معاشی دسترس میں نہیں ہے کیونکہ ڈیجیٹل آلات کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

اس پر ایک اور بہت اہم مسئلہ مٹی کی صحت کا ہے جو کہ دنیا بھر میں 22٪ جب کہ ایشیا میں 40٪ تک ناکارہ یا بنجر ہوچکی ہے اور دنیا بھر میں مزید محض 60 سال کے لئے کاشت کی جاسکتی ہے۔

اور بلا شبہ پاکستان میں موسمیاتی تغیر کے ساتھ یہ معاملہ مزید سنجیدگی اختیار کر چکا ہے۔ مٹی کی صحت کے اس بحران کا زمہ دار غیر نامیاتی کھادوں اور کرم کش ادویات کا بے دریغ استعمال ہے جس سے زمین کا خوردبینی نظام جو کہ زرخیزی کے لئے اہم ترین ہے تباہ ہوچکا ہے اور مزید ہورہا ہے۔

مٹی کے کمزور ہونے سے ہماری خوراک میں غذائی عناصر کی کمی ہے یا یوں کہہ لیں کہ طاقت پہلے جیسی نہیں رہی۔ جبکہ فصلات میں بیماریوں، حشرات، پانی کی کمی اور موسمیاتی تغیر کے خلاف قدرتی قوت مدافعت کم ہوتی جارہی ہے۔

صحت مند مٹی صحت مند فصل اگاتی ہے!

ہمیں ہر سال ہر فصل کے لئے ہر بار کھاد ڈالنی ہی اس لئے پڑتی ہے کیونکہ زمین میں غذائیت ہے ہی نہیں کہ بہتر پیداوار دے۔

ایسے میں کاشتکاری کے اخراجات کیسے کم ہوسکتے ہیں؟؟؟

سوال یہاں پر یہ ہے کہ بحران کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

اگر ہم ڈیجیٹل ذراعت کو اپناتے ہیں تو کیا ہماری مٹی کی قدرتی صحت بحال ہوگی؟

ڈیجیٹل ذراعت کے ساتھ انہی غیر نامیاتی کھادوں اور کرم کش زہروں کا کفایتی استعمال کیا زمین کے قدرتی خوردبینی نظام کو بحال کرےگا؟

پاکستان میں 60٪ سے ذیادہ چھوٹے رقبے کے مالک کاشتکار ہیں وہ ذرعی مداخل کے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے تو کیا ڈیجیٹل ذراعت کے آلات کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں؟

جب زمین ہی میں اہلیت نہیں تو کیسے بھاری ٹیکنالوجی کا کچھ فایدہ ہو؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم عمارت بنانے کے لئے سرگرم ہیں اور بنیاد کی فکر ہی نہیں کر رہے۔۔۔۔۔؟؟؟

تحریر: سفیر جعفری
پرنسپل سائنٹسٹ| چیف کنسلٹنٹ ایگری بزنس، بن قین ایگرو سروسز| ایگری ایجوکیشن پاکستان

بحوالہ:

UNCCD Report 2020
Encyclopedia of Environmental Health (Second Edition) 2011
UNCCD Report 2019
WHO & US (NCBI) Annual Reports
#SaveSoil #digitalagriculture

The post Future of Digital Agriculture in Pakistan appeared first on Agri. Education Pakistan.



Source link

2022-07-27 03:32:53

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *